27 اگست ، 2023
کوئٹہ: انوکھے انداز میں گانا گا کر پنجرہ پل کی تعمیر کیلئے نگران وزیراعظم کی توجہ دلانے والے گلوکار نے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی۔
مقامی بلوچ گلوکار میر جمالی اور وہاب بگٹی نے وزیراعلیٰ ہاؤس بلوچستان میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی۔
میر جمالی نے گانے کے ذریعے نگران وزیراعظم کی توجہ پنجرہ پل کی جلد بحالی کی جانب دلائی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئی تھی۔
نگران وزیراعظم نے ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے پنجرہ پل کی بحالی کیلئے اقدامات کا حکم دیا تھا۔
اب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مقامی گلوکاروں کو بھی پنجرہ پل کا مسئلہ ستمبر 2023 تک حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔