چیئرمین نادرا حاضر سروس فوجی افسر بھی تعینات ہوسکےگا،کابینہ نے منظوری دیدی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نگران وفاقی کابینہ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کے لیے ترامیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت حاضر سروس فوجی افسرکو بھی چیئرمین  نادرا تعینات کیا جاسکےگا۔

ذرائع کے مطابق  رولز میں ترامیم کے ذریعے کسی حاضر سروس فوجی افسر کو بھی تعینات کیا جاسکےگا، چیئرمین نادرا کے عہدے پر ڈیپوٹیشن یا سیکنڈمنٹ کے طور  پرکسی افسر کو تعینات کیا جاسکےگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پہلے سے طے شدہ قواعد میں ترمیم سے منتخب کیےگئے افراد کی تقرری معدوم ہونےکا خدشہ ہے۔

چیئرمین نادرا کی تعیناتی کے لیے قواعد میں دوسری بار تبدیلی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :