وہ ملک جہاں دلہن کی عمر 25 یا اس سے کم ہونے پر جوڑے کو انعامی رقم دی جائیگی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اس مہنگائی کے دور میں شادی کرنا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے، شادی کی تقریبات میں ہونے والے اخراجات سے اکثر افراد پریشان نظر آتے ہیں۔

لیکن اگر آج ہم آپ کو ایک ایسے ملک کے بارے میں بتائیں جہاں شادی کے وقت دلہن کی عمر 25 یا اس سے کم ہونے پر جوڑے کو انعامی رقم دی جائے گی تو آپ یقیناً حیران ضرور ہوں گے۔

جی ہاں چین میں ایک نئی اسکیم متعارف کروائی گئی ہے جس میں دلہن کی عمر 25 یا اس سے کم ہونے پر جوڑے کو  ایک ہزار یوآن( 41 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) انعام کے طور پر دیے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق چین کی کاؤنٹی  چانگ شان نے ملک میں کم ہوتی شرح پیدائش کے باعث نوجوانوں میں جلد شادی اور بچے پیدا  کرنےکے رجحان کو فروغ  دینے کے لیے یہ منفرد اسکیم متعارف کرائی ہے۔

اس اسکیم کے لیے شرط ہے کہ جوڑے کی یہ پہلی شادی ہونی چاہیے۔

کاؤنٹی کی جانب سے  نئے نویلے جوڑوں کے بچوں کی دیکھ بھال اور ان کے  تعلیمی اخراجات پر سبسڈی کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چین میں 1986 کے بعدسے  شادی کی شرح 2022 میں ریکارڈ کم ترین سطح پر  پہنچ گئی تھی۔شادی کی شرح میں کمی کی وجہ سے  ملک میں شرح پیدائش میں کمی ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے جس کے لیے حکام مختلف اقدامات کر رہے ہیں۔

چین میں ایک بچہ ایک خاندان کی پالیسی کے خاتمے کے باوجود 6 دہائیوں میں پہلی بار آبادی میں کمی آئی ہے۔

مزید خبریں :