02 ستمبر ، 2023
پاکستان تحریک انصاف نے بین الاقوامی عدالتوں میں بھی مقدمے لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
9 مئی کے بعد سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں پر کیس کیے گئے ہیں جو پاکستانی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن میں سے بہت سے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے تو بہت سے رہنماؤں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی توشہ خان کیس میں اٹک جیل میں قید ہیں تاہم اب پی ٹی آئی نے اپنے مقدمے بین الاقوامی عدالتوں میں بھی لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرسٹر جیفری رابرٹسن کو اپنا وکیل مقرر کیا ہے، جیفری رابرٹسن بین الاقوامی عدالتوں میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نمائندگی کریں گے۔