Time 07 ستمبر ، 2023
انٹرٹینمنٹ

پرینیتی چوپڑا کی شادی کا کارڈ سامنے آگیا

جوڑے کی شادی 23 اور 24 ستمبر کو راجستھان کے شہر ادے پور کے ہوٹل لیلا پیلس اور ادایا ولاز میں ہوگی__فوٹو: پرینیتی چوپڑا/انسٹاگرام
جوڑے کی شادی 23 اور 24 ستمبر کو راجستھان کے شہر ادے پور کے ہوٹل لیلا پیلس اور ادایا ولاز میں ہوگی__فوٹو: پرینیتی چوپڑا/انسٹاگرام

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور  عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی  راگھو چڈھا کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا نے خاندانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ جوڑے کی شادی کی تقریب 23 ستمبر کو ہوگی جب کہ اب بھارتی میڈیا ایک مرتبہ پھر بتارہا ہے کہ پرینیتی اور راگھو کی شادی کی تقریبات کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا۔

جوڑے کی شادی 23 اور 24 ستمبر کو راجستھان کے شہر ادے پور کے ہوٹل لیلا پیلس اور ادایا ولاز میں ہوگی، یہ ایک عالیشان پنجابی شادی ہوگی جس میں سیاست سمیت بالی وڈ انڈسٹری کے تقریباً تمام افراد کو مدعو کیا جائے گا۔

اسی سلسلے میں ایک کارڈ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جو کہ ریسیپشن کا کارڈ ہے، یعنی یہ کارڈ راگھو کے خاندان کی طرف کا ہے جس کے مطابق شادی کا  ریسیپشن 30 ستمبر کو ہوگا اور اس کا وینیو چندیگڑھ کا فائیو اسٹار ہوٹل 'تاج' ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کارڈ کے حوالے سے تصدیق نہیں ہوئی کہ آیا یہ سچ میں جوڑے کا کارڈ ہے یا یہ مداحوں کی جانب سے وائرل کیا گیا جعلی کارڈ ہے۔

البتہ بھارتی میڈیا نے کارڈ پر درج تاریخ کی ضرور تصدیق کی ہے۔

فوٹو: اسکرین گریب/بھارتی میڈیا
فوٹو: اسکرین گریب/بھارتی میڈیا

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور  راگھو چڈھا کی منگنی کی تقریب 13 مئی کو نئی دلی میں ہوئی تھی جس میں کئی معروف بھارتی شخصیات نے شرکت کی تھی۔

تقریب میں پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں جس کے کافی چرچے ہوئے، صارفین کی جانب سے پرینیتی کی بڑے ہیرے والی انگوٹھی کو کافی سراہا گیا۔

مزید خبریں :