Time 07 ستمبر ، 2023
پاکستان

کراچی میں جامع پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کیلئے کتنی بسیں درکار ہیں؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نگران وزیر خزانہ سندھ یونس ڈاگھا کو  کراچی میں جامع پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم سے متعلق محکمۂ ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کے حوالے سے محکمے کے افسران کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں عالمی بینک کی رپورٹ کے بارے میں بتایا گیا جس کے مطابق اس وقت کراچی میں سرکاری اور نجی شعبے میں کل 1029 بسیں فعال ہیں جبکہ جامع پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کیلئے 15ہزار بسیں درکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 240 جبکہ  بی آرٹی کے تحت 100 اور 690 پرانی بسیں چل رہی ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ کے لیے 500 مزید بسوں کی خریداری کے لیے روٹ فزیبلٹی مطالعے کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب نگران وزیر خزانہ سندھ یونس ڈاگھا کا کہنا تھا کہ نجی آپریٹرز کو آسان شرائط پر قرضوں کے حصول کے لیے طریقہ کار بنایا جائے، بسوں کی خریداری کے لیے کم سے کم شرح سود طے کیا جائے۔

مزید خبریں :