Time 09 ستمبر ، 2023
پاکستان

ایم ڈی کیٹ امتحان کے دوران لاہور کے 9 مقامات پر دفعہ 144 کا نفاذ، نوٹیفکیشن جاری

امتحانی مراکز کے اطراف 100 میٹر کی حدود میں دفعہ 144 کے نافذ ہوگی، امتحانی مراکز پر اسلحہ، موبائل فون اور ڈیجیٹل ڈیوائسز لانا جرم تصور ہوگا : انتظامیہ— فوٹو: فائل
امتحانی مراکز کے اطراف 100 میٹر کی حدود میں دفعہ 144 کے نافذ ہوگی، امتحانی مراکز پر اسلحہ، موبائل فون اور ڈیجیٹل ڈیوائسز لانا جرم تصور ہوگا : انتظامیہ— فوٹو: فائل

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے ایم ڈی کیٹ امتحان کے پیش نظر 10 ستمبر کو شہر کے  9 مقامات پر دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کر لیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایم ڈی کیٹ کے امتحان کے سلسلے میں امتحانی مراکز کے اطراف 100 میٹر کی حدود میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اتوار کے روز یونیورسٹی آف ایجوکیشن ٹاؤن شپ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور گورنمنٹ اپوا کالج جیل روڈ کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈی پی ایس اسکول ماڈل ٹاؤن، ڈی پی ایس اسکول ٹاؤن شپ، گورنمنٹ گریجوئٹ کالج فار ویمن ٹاؤن شپ اور گورنمنٹ کوئین میری کالج کے اطراف میں بھی دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز پر اسلحہ، موبائل فون اور ڈیجیٹل ڈیوائسز لانا جرم تصور ہوگا جبکہ امتحانی عملہ اور امیدوار بھی ممنوعہ مواد کو پاس نہ رکھنے کا پابند ہوگا۔

مزید خبریں :