پرینیتی چوپڑا سے پہلی ملاقات طلسماتی تھی: راگھو چڈھا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا نے اداکارہ پرینیتی چوپڑا سے پہلی ملاقات کو جادوئی قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی راگھو چڈھا سے ایک انٹرویو میں اداکارہ و منگیتر پرینیتی چوپڑا سے پہلی ملاقات کا پوچھا گیا۔

راگھو چڈھا نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ ہم جیسے بھی ملے لیکن وہ ملاقات بہت طلسماتی تھی اور ملنے کا طریقہ بہت سادہ تھا۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ملاقات ہے جس کے لیے میں ہر روز خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ جس نے مجھے میری زندگی میں پرینیتی دی، یہ بہت بڑی خوش نصیبی ہے کہ مجھے پرینیتی بطور لائف پاٹنر ملی۔

انٹرویو میں میزبان نے کہا کہ آپ دونوں کی شادی سے پورے ملک کی عوام خوش ہے جس پر راگھو چڈھا نے کہا کہ میں ملک کی عوام سے زیادہ خوش ہوں۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی کی تقریب 13 مئی کو نئی دلی میں ہوئی تھی جس میں کئی معروف بھارتی شخصیات نے شرکت کی تھی اور اب رواں ماہ کی 17 تاریخ سے ان کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ بھی شروع ہو جائے گا۔

جوڑے کی شادی 23 اور 24 ستمبر کو راجستھان کے شہر ادے پور کے ہوٹل لیلا پیلس اور ادایا ولاز میں ہوگی، یہ ایک عالیشان پنجابی شادی ہوگی جس میں سیاست سمیت بالی وڈ انڈسٹری کے تقریباً تمام افراد کو مدعو کیا جائے گا۔

مزید خبریں :