Time 11 ستمبر ، 2023
کھیل

ون ڈےکرکٹ میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سب سے بڑی فتح حاصل کرلی

فوٹو:@BCCI
فوٹو:@BCCI

ایشیا کپ سپر فور کے مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو  228  رنز کے  بھاری مارجن سے شکست دے کر  ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑی فتح حاصل کرلی۔

کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں دو روز تک جاری رہنے والے ایک روزہ میچ میں بھارت کے 356 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ 128 رنز پر تمام ہوگئی اور  بھارت 228 رنز کے بھاری مارجن سے میچ جیت گیا۔

یہ پاکستان کے خلاف بھارت کی سب سے بڑی فتح ہے، اس سے قبل بھارت نے 2008 میں پاکستان کو 140 رنز سے ہرایا تھا جب کہ برمنگھم میں چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 124 رنز سے شکست دی تھی ۔

اس کے علاوہ 228 رنز کی شکست ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی کسی بھی ٹیم کے ہاتھوں دوسری بدترین شکست ہے، پاکستان کی بدترین شکست 234 رنز سے سری لنکا کے ہاتھوں 2009 میں ہوئی تھی ۔

کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان ٹیم صرف تیسری مرتبہ 200 رنز سے زائد کے مارجن سے ہاری ہے، 2002 میں پاکستان کو آسٹریلیا نے نیروبی میں 224 رنز سے ہرایا تھا۔


مزید خبریں :