Time 12 ستمبر ، 2023
پاکستان

عارف علوی الیکشن کی تاریخ دینےکا اختیار نہیں رکھتے: (ن) لیگ اور پی پی یک زبان

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں خرم دستگیر اور قمر زمان کائرہ کا کہنا ہےکہ عبوری صدر کے تاریخ دینے سے ملک مزید بحران کا شکار ہوگا/ فائل فوٹو
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں خرم دستگیر اور قمر زمان کائرہ کا کہنا ہےکہ عبوری صدر کے تاریخ دینے سے ملک مزید بحران کا شکار ہوگا/ فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عبوری صدر عارف علوی الیکشن کی تاریخ دینےکا اختیار نہیں رکھتے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں انتخابات کے انعقاد پر الگ الگ مؤقف رکھنے والی (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی یک زبان ہوگئیں۔

پروگرام میں خرم دستگیر اور قمر زمان کائرہ نے کہا کہ  صدر کے تاریخ دینے سے ملک مزید بحران کا شکار ہوگا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ صدر مملکت کی وزیرقانون سے ملاقات میں الیکشن تاریخ کے اعلان پر بات ہوئی۔

 ذرائع ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت کے الیکشن کی تاریخ دینے سے متعلق تاثر غلط ہے، صدر مملکت کی الیکشن سے متعلق مشاورت جاری ہے۔

مزید خبریں :