Time 13 ستمبر ، 2023
پاکستان

گن اینڈ کنٹری کلب کیس: امید ہے اگلا بینچ اس کیس کو انجوائے کرے گا، چیف جسٹس

آپ کو گڈ تو سی یو کہتے ہیں، امید ہے، اب اگلا بینچ اس دلچسپ کیس کی سماعت کرے گا: جسٹس عمر عطا بندیال۔ فوٹو فائل
آپ کو گڈ تو سی یو کہتے ہیں، امید ہے، اب اگلا بینچ اس دلچسپ کیس کی سماعت کرے گا: جسٹس عمر عطا بندیال۔ فوٹو فائل

سپریم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دلچسپ ریمارکس دیے۔

گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی تاہم فریقین کے وکیل کی استدعا پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہو گئی۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کیا باقی وکلا کو اطلاع نہیں ہوئی تھی، ہم آپ کو گڈ تو سی یو کہتے ہیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے مزید کہا کہ یہ کیس بہت دلچسپ تھا، اب یہ کیس نیا بینچ سنے گا، ضروری نہیں کہ انسان جو چاہے اس کی وہ خواہش پوری ہو، امید ہے اگلا بینچ اس کیس کو انجوائے کرے گا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے  نومبر 2022 میں گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کے فوری آڈٹ کا حکم دیا تھا جبکہ گزشتہ دور حکومت میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور  وزارت بین الصوبائی رابطہ کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیکر گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کا ریکارڈ قبضے میں لینے کی ہدایت کی تھی۔

مزید خبریں :