Time 13 ستمبر ، 2023
پاکستان

پی آئی اے کو آپریشن جاری رکھنےکیلئے وزارت خزانہ سے فنڈز ملنےکا امکان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزارت  خزانہ کی جانب سے قومی ائیر لائنز  پی آئی اےکو  آپریشن جاری رکھنےکے لیے 14 ارب  روپے جاری کرنےکی منظوری دیے جانےکا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ پی آئی اے کے ذمہ 260 ارب  روپے قرض کی ادائیگی مؤخرکیے جانےکا امکان ہے، اس قرض کی گارنٹی حکومت نے دی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  پی آئی اے نے وزارت خزانہ  سے مالی آپریشنز کے لیے 22 ارب 80 کروڑ روپے مانگے تھے۔

واضح  رہےکہ ایف بی آر نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کردیے تھے جس کے باعث  پی آئی اے کو فنڈز کی کمی کا سامنا  تھا اور اسی وجہ ملکی اور کچھ بیرون ممالک جانے والی فلائٹ کا آپریشن بھی متاثر ہوا  جب کہ عملے کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئی تھیں۔

بعد ازاں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس بحال کردیے۔


مزید خبریں :