19 ستمبر ، 2023
ایپل نے آئی فونز کے لیے نیا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 17 تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے جسے ڈیوائسز پر انسٹال کیا جا سکتا ہے۔
18 ستمبر کو کمپنی کی جانب سے اس نئے آپریٹنگ سسٹم کو جاری کیا گیا جس کا مقصد آئی فونز کو زیادہ بہتر بنانا ہے۔
آئی فون ایکس ایس، ایکس ایس میکس، ایکس آر، آئی فون 11، 11 پرو، 11 پرو میکس، آئی فون 12، 13 اور 14 سیریز کے فونز میں اس نئے آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنا ممکن ہوگا۔
آئی او ایس 17 کے چند بہترین فیچرز درج ذیل ہیں۔
آئی فونز کے کی بورڈ کے آٹو کریکٹ فنکشن میں مشین لرننگ اپ ڈیٹ کی گئی ہے تاکہ وہ ٹائپ کے دوران الفاظ یا جملوں کی بہتر پیشگوئی کر سکے۔
اب صارف جب ٹائپ کر رہا ہوگا تو کی بورڈ کی جانب سے الفاظ یا جملے تجویز کیے جائیں گے۔
کانٹیکٹ پوسٹر صارف کی تصویر، ٹیکسٹ اور مختلف رنگوں پر مشتمل ہوگا جو آپ کی فون کال سننے والوں کے سامنے کانٹیکٹ ایپ میں نظر آئے گا۔
اسی طرح نیم ڈراپ کے نام سے بھی ایک فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کے ذریعے کسی آئی فون یا ایپل واچ کے قریب ڈیوائس لاکر کانٹیکٹ انفارمیشن کو شیئر کرنا ممکن ہوگا۔
فون ایپ میں خودکار ٹرانسکرائب وائس میل میسجز کے فیچر کا اضافہ بھی کیا گیا ہے، جس کے ذریعے وائس میل کو موصول ہونے پر اس کا مضمون جاننا ممکن ہوگا۔
فیس ٹائم استعمال کرنے والے افراد اب ویڈیو وائس میل بھی بھیج سکیں گے جبکہ ویڈیو کالز کو ایپل ٹی وی باکس استعمال کرنے والے ٹی وی کے ذریعے کرنا بھی ممکن ہوگا۔
ایپل کی جانب سے نئی جرنل ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے اور اس کے لیے مشین لرننگ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔
یہ فیچر آئی فون کی لاک اسکرین کو اسمارٹ ہوم ڈیوائس کی طرح کے ڈسپلے میں تبدیل کر دے گا۔
اس فیچر سے فون لاک ہونے پر بھی ڈسپلے پر موسم، کیلنڈر اپائنٹمنٹس اور نوٹیفکیشنز سمیت دیگر کو دیکھنا ممکن ہوگا۔
ایپل میپس تک آف لائن رسائی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے، یہ فیچر گوگل میپس کے آف لائن میپس جیسا ہی ہے۔
چیک ان صارفین کے لیے تحفظ کے لیے متعارف کرایا گیا ایک نیا فیچر ہے جس سے صارفین اپنے دوستوں یا گھر والوں سے لوکیشن شیئر کر سکیں گے۔
لوکیشن شیئر کرنے کے بعد ایپل سسٹم خودکار طور پر آپ کے گھر پہنچنے پر دوستوں یا گھر والوں کو آگاہ کرے گا۔
اگر کسی وجہ سے تاخیر ہو جائے گی تو سسٹم کی جانب سے لوکیشن، بیٹری لائف اور دیگر تفصیلات کانٹیکٹ سے شیئر کی جائیں گی۔