Time 23 ستمبر ، 2023
دنیا

ہردیپ سنگھ قتل: امریکا کا بھارت سے تحقیقات میں تعاون کا مطالبہ

اس معاملے پر بھارت اور کینیڈا سے قریبی رابطے میں ہیں، یہ اہم ہے کہ تحقیقات مکمل ہوں اور ان کا نتیجہ نکلے: امریکی وزیر خارجہ/ فائل فوٹو
اس معاملے پر بھارت اور کینیڈا سے قریبی رابطے میں ہیں، یہ اہم ہے کہ تحقیقات مکمل ہوں اور ان کا نتیجہ نکلے: امریکی وزیر خارجہ/ فائل فوٹو

امریکا نے خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل پر بھارت سے تحقیقات میں تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کینیڈین شہری کے قتل میں ملوث بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرے اور یقینی بنائے کہ واقعہ میں ملوث افراد کا احتساب کیا جائے۔ 

بلنکن نے کہا کہ وہ اس معاملے پر بھارت اور کینیڈا سے قریبی رابطے میں ہیں، یہ اہم ہے کہ تحقیقات مکمل ہوں اور ان کا نتیجہ نکلے۔ 

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا بین الاقوامی جبر کو بہت زیادہ سنجیدگی سے لیتا ہے، یہ عالمی نظام کے لیے اہم ہے کہ اگر کوئی ملک بین الاقوامی جبر میں ملوث ہونا چاہتا ہو تو وہ ایسا نہ کرے۔


مزید خبریں :