Time 24 ستمبر ، 2023
پاکستان

پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی خالد جمیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی خالد جمیل کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

 نجی چینل سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد کے صحافی خالد  جمیل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔خالد جمیل کی جانب سے ایڈووکیٹ نوید ملک پیش ہوئے۔ 

کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

ایف آئی اے کی جانب سے عدالت کو  بتایا گیا کہ صحافی خالد جمیل کے ایکس اکاؤنٹ سے مزید تفصیلات حاصل کرنی ہیں۔

خالد جمیل کے وکیل نے دلائل دیےکہ صحافی کی ایسے گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلےکی خلاف ورزی ہے۔

کیس سننے کے بعد عدالت نے ایف آئی اے کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے خالد جمیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا۔

مزید خبریں :