25 ستمبر ، 2023
لاہور: قومی کرکٹ اسکواڈ کی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے ویزوں کا اجرا آج ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کو ویزے جاری کرنےکے لیے بھارتی سفارت خانےکو اپنی وزارت داخلہ سے این او سی آج مل جائے گا جس کے بعد ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ویزوں کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے نے آئی سی سی سے رابطہ کیا تھا اور آئی سی سی نے بھارتی بورڈ کو جلد این او سی جاری کرانے کی ہدایت کی تھی۔
ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے وزارت داخلہ سے این او سی جلد جاری کرنے کا کہا جس کے بعد معاملے پر آج پی پیشرفت ہونے کا قومی امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی کرکٹ اسکواڈ بدھ کی صبح براستہ دبئی حیدر آباد دکن کے لیے روانہ ہوگا اور میگا ایونٹ کے آغاز سے پہلے قومی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔