28 ستمبر ، 2023
بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان روہت شرما نے کرکٹ کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے منفرد تجویز دے دی۔
روہت شرما نے بھارتی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی 80 یا 90 میٹر کا چھکا مارتا ہے تو اسے 8 رنز جبکہ 100 میٹر سے زیادہ کے لمبے چھکے پر 10 رنز ملنے چاہئیں۔
روہت شرما کا کہنا ہے کہ اتنا دور چھکا مارنے کا کچھ تو فائدہ ہونا چاہیئے،باؤنڈری کے پاس یا دور مارنے سے صرف 6 رنز ہی ملتے ہیں۔
بھارتی کپتان نے کہا کہ کرس گیل اور پولارڈ جیسے کھلاڑی اتنے لمبے چھکے مارتےہیں اور ہم لوگ چھوٹے چھکے مارتےہیں اس لیے یہ نا انصافی ہے۔
اس کے علاوہ بہترین کور ڈرائیو کھیلنے پر روہت شرما نے ویرات کوہلی کے ساتھ پاکستانی کپتان بابر اعظم کا بھی نام لیا۔
روہت شرما کا کہنا تھا کہ کوہلی، بابر اعظم ، جو روٹ بہترین کور ڈرائیو کھیلتے ہیں، مگر کوہلی کی ٹیکنیک بہت شاندار ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ اگلے ماہ اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔
بھارت ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 8 اکتوبر کو چنئی میں5 بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔