Time 30 ستمبر ، 2023
کھیل

کرکٹ کا جنون، ٹانگوں سے معذور نوجوان کی شاندار بیٹنگ کی ویڈیو وائرل

ورلڈ کپ کا میدان تو بھارت میں سجا ہوا ہے لیکن کرکٹ کا بخار دنیا بھر میں سر چڑھ کر بول رہا ہے اس دوران شائقین کرکٹ کی مختلف ویڈیوز سامنے آرہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسے ہی کرکٹ کے شوق رکھنے والے نوجوان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو دونوں ٹانگوں سے معذور ہے لیکن بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوکے چھکے لگا رہا ہے۔

ویڈیو میں معذور نوجوان کے ساتھ  میدان میں اکٹھا کئی نوجوانوں  کو بھی کرکٹ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر نوجوان  دونوں ٹانگوں سے معذور ہے تو دوڑ کے رنز کیسے بنائے گا؟ اس کے جواب کیلئے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کی جگہ اس کے ٹیم کا دوسرا کھلاڑی موجود ہے جو رنز بناتا ہے۔

سوشل میڈیا پر نوجوان کی اس ہمت کو خوب سراہا جارہا ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ  نوجوان نے اپنی معذوری کو اپنے شوق کے آگے رکاوٹ  نہیں بننے دیا ۔

واضح رہے یہ ویڈیو پاکستان کی ہے لیکن ملک کے کس علاقے کی ہے یہ معلوم نہ ہوسکا۔

مزید خبریں :