Time 01 اکتوبر ، 2023
انٹرٹینمنٹ

جنسی تعلق بنانے سے انکار پر فلم سے نکال دیا گیا تھا: نامور بالی وڈ اداکارہ کا انکشاف

بھارت کی کئی اداکارائیں پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں کی جانب سے کام کے بدلے جنسی تعلقات بنانے کی پیشکش کا انکشاف کرچکی ہیں— فوٹو:فائل
بھارت کی کئی اداکارائیں پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں کی جانب سے کام کے بدلے جنسی تعلقات بنانے کی پیشکش کا انکشاف کرچکی ہیں— فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکارہ ایشا گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں جنسی تعلق بنانے سے انکار پر ایک فلم سے نکال دیا گیا تھا۔

بھارت کی کئی اداکارائیں پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں کی جانب سے کام کے بدلے جنسی تعلقات بنانے کی پیشکش کا انکشاف کرچکی ہیں اور  متعدد نے کھل کر اس معاملے پر بات کی ہے۔

اب بالی وڈ کی ایک اور اداکارہ ایشا گپتا نے بھی کاسٹنگ کاؤچ پر بات کی ہے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ایشا گپتا نے انکشاف کیا کہ ایک فلم کے معاون پروڈیوسر نے جنسی تعلق بنانے کی پیش کش کی، ان دنوں میں ان کے ساتھ ایک فلم میں کام کر رہی تھی، اس فلم کا آدھے سے زیادہ کام ختم ہوچکا تھا لیکن میں نے جنسی تعلق بنانے سے انکار کردیا تو مجھے فلم سے نکال دیا۔

انہوں نے ایک اور واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک فلم میں کام کر رہی تھی اور فلم کا آؤٹ ڈور شوٹ چل رہا تھا اور فلم سے جڑے دو لوگ آؤٹ ڈور شوٹ کے بہانے میرے ساتھ کچھ غلط کرنے والے تھے اور انہوں نے پوری منصوبہ بندی کرلی تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ ان دونوں نے مجھے اپنے منصوبے میں پھنسانے کی پوری کوشش کی لیکن میں نے سمجھداری سے کام لیتے ہوئے اپنی خاتون میک اپ آرٹس کو ساتھ کمرے میں سلادیا تھا جس کے باعث میں بچ گئی۔

خیال رہے کہ ایشا گپتا کئی بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، انہوں نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2012 میں عمران ہاشمی کی فلم ’جنت 2‘ سے کیا تھا۔

وہ ’رستم‘، ’بادشاہو‘ سمیت متعدد فلموں اور ویب سیریز میں بھی کام کرچکی ہیں۔

مزید خبریں :