Time 05 اکتوبر ، 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

جی میل میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ

یہ فیچر ابھی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے / فائل فوٹو
یہ فیچر ابھی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے / فائل فوٹو

فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور متعدد دیگر ایپس میں پوسٹس پر ایموجیز کے ذریعے ری ایکشن ظاہر کرنا ممکن ہے۔

مگر اب آپ گوگل کی مقبول ترین ای میل سروس جی میل پر بھی ایموجی ری ایکشنز کا استعمال کر سکیں گے۔

گوگل سپورٹ سائٹ پر جاری ایک بیان کے مطابق یہ نیا فیچر پہلے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اس کے بعد آئندہ چند ماہ میں ویب اور آئی او ایس صارفین کے لیے بھی اس فیچر کو متعارف کرایا جائے گا۔

مگر ای میل پر ایموجی ری ایکشنز کا استعمال اتنا سادہ نہیں جتنا فیس بک یا دیگر ایپس میں ہوتا ہے۔

کچھ افراد کو تو ایموجی ری ایکشن ایک الگ ای میل میں نظر آئے گا جس پر لکھا ہوگا کہ کسی فرد نے جی میل پر آپ کی ای میل پر ری ایکٹ کیا ہے۔

ایسا جی میل کے پرانے وژن استعمال کرنے والے صارفین کے ساتھ ہوگا جبکہ کسی اور ای میل پروگرام جیسے آؤٹ لک اور یاہو صارفین کے ساتھ بھی ایسا ہوگا۔

کمپنی کے مطابق ایموجی ری ایکشن کو ہمیشہ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

اگر آپ کسی دفتری اکاؤنٹ کو اسعمال کرتے ہوئے 20 سے زائد ایڈریسز پر کوئی ای میل بھیجیں گے تو اس پر ایموجی ری ایکشنز کا استعمال ممکن نہیں ہوگا۔

فیچر کو کیسے استعمال کریں گے؟

اس کو استعمال کرنے کا طریقہ کار بہت آسان ہے۔

اگر یہ فیچر آپ کے اینڈرائیڈ فون میں دستیاب ہو تو ای میل اوپن کرنے پر اس کے نیچے ایڈ ایموجی ری ایکشن کا آپشن نظر آئے گا۔

اس آپشن کے ساتھ ایموجیز کی لسٹ ہوگی جس میں سے اپنی پسند کے ایموجی کو سلیکٹ کریں جو ای میل کے نیچے نظر آئے گا۔

اگر آپ نے کسی غلط ایموجی کو سلیکٹ کرلیا ہے تو اسے ہٹا بھی سکتے ہیں مگر اس کے لیے 5 سے 30 سیکنڈ کے اندر اسے ان ڈو (undo) کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :