Time 06 اکتوبر ، 2023
پاکستان

رانی پور: کمسن فاطمہ سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی تاہم کس نےکی؟ طے ہونا باقی ہے: وکلا

سماعت کے موقع پر عدالت نے احکامات جاری کیے کہ جن کپڑوں میں بچی کی موت واقع ہوئی تھی وہ کپڑے برآمد کیے جائیں۔ — فوٹو: فائل
سماعت کے موقع پر عدالت نے احکامات جاری کیے کہ جن کپڑوں میں بچی کی موت واقع ہوئی تھی وہ کپڑے برآمد کیے جائیں۔ — فوٹو: فائل

رانی پور میں پیر کے گھر میں کام کرنے والی کمسن فاطمہ کے مبینہ تشدد سے ہلاکت کے کیس میں لواحقین وکلا نے کہا ہے فاطمہ سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم زیادتی کس نے کی؟ یہ طے ہونا باقی ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں فاطمہ کے لواحقین کے وکلا کا کہنا تھا کہ 22 ملزمان کے سیمپلز لے کر لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بجھوائے گئے ہیں، اب صرف لاہور سے آنے والی رپورٹ کا انتظار ہے۔

مقتولہ فاطمہ کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ مقتولہ بچی کے مرنے کے بعد کپڑے تبدیل کیے گئے تھے، جس پر عدالت نے احکامات جاری کیے کہ جن کپڑوں میں بچی کی موت واقع ہوئی تھی وہ کپڑے برآمد کیے جائیں۔

سماعت کے موقع پرعدالت نے پیر اسد شاہ کی بیوی اور ملزمہ حنا شاہ سمیت دیگر ملزمان کو 14 دن کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مزید خبریں :