Time 07 اکتوبر ، 2023
پاکستان

قومی ائیرلائن کی نجکاری کا معاملہ: نجکاری کمیشن 9 اکتوبر سے معاملات سنبھال لے گا

نجکاری کمیشن کی جانب سے انتظامی معاملات سنبھالنے کے بعد پی آئی اے کی نجکاری کا مرحلہ وار بنیادوں پر آغاز ہو گا: ذرائع۔ فوٹو فائل
نجکاری کمیشن کی جانب سے انتظامی معاملات سنبھالنے کے بعد پی آئی اے کی نجکاری کا مرحلہ وار بنیادوں پر آغاز ہو گا: ذرائع۔ فوٹو فائل

نجکاری کمیشن 9 اکتوبر سے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے مالی معاملات کا کنٹرول سنبھال لے گا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامی طور پر بدستور ایوی ایشن ڈویژن کے پاس رہے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نجکاری کمیشن کی جانب سے انتظامی معاملات سنبھالنے کے بعد پی آئی اے کی نجکاری کا مرحلہ وار بنیادوں پر آغاز ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے پہلے ہی ہدایات دے چکے ہیں اور انہوں نے فواد حسن فواد کو اپنی کابینہ میں نگران وفاقی وزیر مقرر کیا ہے اور انہیں نجکاری کمیشن کا سربراہ بھی لگایا گیا ہے جو پی آئی اے کی نجکاری کے معاملات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پی آئی اے اس وقت شدید مالی مسائل سے دوچار ہے اور گزشتہ ماہ ائیر لائن نے حکومت سے 20 ارب روپے کی فوری گرانٹ بھی مانگی تھی جسے وزارت خزانہ سے مسترد کر دیا تھا۔ 

مزید خبریں :