Time 11 اکتوبر ، 2023
پاکستان

پنجاب: ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو 2 ہزار روپے جرمانے کا حکم

جو گرین بیلٹس کو پارکنگ کیلئے استعمال کرتے ہیں انہیں 5 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے: لاہور ہائیکورٹ/ فائل فوٹو
جو گرین بیلٹس کو پارکنگ کیلئے استعمال کرتے ہیں انہیں 5 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے: لاہور ہائیکورٹ/ فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت نے اپنا حکم نامہ تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز اور متعلقہ حکام تک پہنچانے کی ہدایت اور اس کی خلاف ورزی کرنے کی اطلاع دینے کے لیے ڈولفن فورس کو موبلائز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ جو گرین بیلٹس کو پارکنگ کیلئے استعمال کرتے ہیں انہیں 5 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے، پی ایچ اے ایسی گاڑیوں پر کلیمپس کے حصول کے لیے اقدامات کرے۔

عدالت نے تحریری حکم میں آلودگی پھیلانے والے بھٹوں کو بند کرنے کا حکم دیا اوربھٹوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے والے افسران کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں۔

ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو 2 ہزار جرمانے کا حکم

عدالت نے اپنے حکم میں سی ٹی او کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا اور یہ حکم صوبے بھر میں نافذ ہوگا۔

مزید خبریں :