Time 12 اکتوبر ، 2023
دنیا

مصر نے حماس کے حملے سے آگاہ کیا لیکن اسرائیل سے کوتاہی کیسے ہوئی؟ مک کال

کشیدہ صورتحال کے پیش نظر امریکی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ آج اسرائیل پہنچیں گے: غیر ملکی میڈیا/ فائل فوٹو
کشیدہ صورتحال کے پیش نظر امریکی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ آج اسرائیل پہنچیں گے: غیر ملکی میڈیا/ فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ مائیکل مک کال کا کہنا ہےکہ مصر نے اسرائیل کو حماس کے حملے سے 3 روز  پہلے خبردار کردیا تھا مگر سمجھ نہیں آتا اسرائیل سے کوتاہی کیسے ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشیدہ صورتحال کے پیش نظر امریکی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ آج اسرائیل پہنچیں گے۔

اس حوالے سےامریکی ایوان نمائندگان کی امور خارجہ کمیٹی کے سربراہ مائیکل مک کال نے کہا کہ مصر نے اسرائیل کو حماس کے حملے سے 3 روز  پہلے خبردار کردیا تھا، سمجھ نہیں آتا کہ اسرائیل سے کیسے کوتاہی ہوگئی ؟  یہ انٹیلی جنس کی ناکامی اور مستعفی ہونے سے بچنےکی کوشش ہے۔ 

 مزید برآں اسرائیلی وزیراعظم نے اتحادی حکومت بنالی ہے اور نیتن یاہو نے اپوزیشن رہنما بینی گنٹس کو حکومت میں شامل کرلیا ہے۔

دوسری جانب حماس نےایک ہی روز میں مزید 100 اسرائیلی مارڈالے جس کے بعد  اسرائیل میں ہلاکتوں کی تعداد 1300 تک جاپہنچی جب کہ 3 ہزار افراد زخمی ہیں۔

مزید خبریں :