Time 13 اکتوبر ، 2023
پاکستان

بجلی چوری آپریشن: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے افسران تعینات

کمپنیوں کے افسران، ملازمین اور بجلی چوروں کاگٹھ جوڑ توڑنے کے لیے پیسکو ، سیپکو اور حیسکو میں افسران کو تعینات کیا گیا ہے/ فائل فوٹو
کمپنیوں کے افسران، ملازمین اور بجلی چوروں کاگٹھ جوڑ توڑنے کے لیے پیسکو ، سیپکو اور حیسکو میں افسران کو تعینات کیا گیا ہے/ فائل فوٹو

بجلی کی چوری میں تقسیم کارکمپنیوں کے افسران، ملازمین  اور بجلی چوروں کاگٹھ جوڑ توڑنے کے لیے بجلی کمپنیوں میں ایف آئی اے افسران تعینات کردیے گئے۔

 وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے 3 افسران کی  تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پیسکو ، سیپکو اور حیسکو میں ان افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر  سعد اللہ خان کو پیسکو ، ڈپٹی ڈائریکٹر صوفی عبد الحفیظ چاچڑ کو سیپکو اور ایکٹنگ ڈائریکٹر مزمل احمد جتوئی کو حیسکو میں تعینات کیا گیا ہے۔

 نوٹیفیکشن میں کہا  گیا ہے کہ ایف آئی اےافسران بجلی چوری روکنے اور ریکوری بڑھانے میں مدد کریں گے، یہ افسران بجلی کمپنیوں میں ملازمین اوربجلی چوروں کا گٹھ جوڑ توڑنے پربھی کام کریں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے جس دوران اربوں روپے کی وصولی کا دعویٰ کیا گیا ہے جب کہ آپریشن میں متعدد مقدمات درج کرکے گرفتار بھی کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :