Time 15 اکتوبر ، 2023
دنیا

حماس نے اسرائیل کو زمینی کارروائی سے خبردار کرتے ہوئے اپنی تیاریوں کی ویڈیو جاری کر دی

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کو غزہ پر زمینی کارروائی سے خبردار کرتے ہوئے اپنی تیاریوں کی ویڈیو  جاری کر دی۔

حماس کی جانب سے جاری کی گئی فرضی ویڈیو میں ٹینکوں کو نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے لبنان کے مقبوضہ علاقے شیبا فارمز میں اسرائیلی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

ادھر  امریکا نے اسرائیل کے مخالفین کو پیغام دینے کےلیے دوسرا بحری بیڑہ بھی بھیجنے کا اعلان کردیا۔

اس کے علاوہ ایران نے سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہےکہ اسرائیل نے فلسطینیوں کی نسل کشی نہ روکی تو حالات کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوں گے جبکہ  روس نے بھی سلامتی کونسل سے اسرائیل فلسطین جنگ بندی کے لیے قرارداد پرپیرکو ووٹنگ کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی 22 اسپتالوں سے مریضوں کی منتقلی کے اسرائیلی حکم کی مذمت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 22 اسپتالوں سے مریضوں کی منتقلی کے اسرائیلی حکم کی مذمت کی ہے اور کہا کہ  غزہ کے اسپتالوں سےمریضوں کی بےدخلی سزائےموت کے مترادف ہے۔

 ڈبلیو ایچ او نے کہا 2000 زیر علاج مریض جنوبی غزہ کے بھرےاسپتالوں میں نہیں جا سکتے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں تین طرف سےحملہ کرنے کی دھمکی دی ہے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے کا وقت آپہنچا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ پر بری، فضائی اور بحری راستوں سے جلد حملہ کیا جائے گا، آپریشن طویل وقت لے گا، شمال میں ہماری فوج بالکل تیار ہے۔

صیہونی فوج نے مزید کہا کہ غزہ کے رہائشیوں کو چلے جانا چاہیے اور جب تک ہم نہ کہیں واپس نہ آئیں، غزہ کے لوگوں کو جنوب کی طرف جانے کا کہا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ سے نکلنے کی ڈیڈلائن کے دوران بھی بمباری جاری ہے، شمالی غزہ سے جنوبی غزہ جانے والے 250 فلسطینی راستے میں بمباری سے شہید ہوگئے۔

مزید خبریں :