کھیل
Time 20 اکتوبر ، 2023

آسٹریلیا کے وارنر اور مارش نے پاکستان کیخلاف ورلڈکپ کی سب سے بڑی شراکت بنا دی

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے اٹھارہویں میچ میں پاکستان کے خلاف آسٹریلوی اوپنرز نے سب سے بڑی شراکت داری کا ریکارڈ بنا دیا۔

بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے کیا ۔

مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کے آغاز سے ہی پاکستانی بولرز کی جم کر دھلائی کی اور اپنی ٹیم کو شاندار آغاز  فراہم کیا۔

وارنر اور مارش کے درمیان پہلی وکٹ پر 259 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جو کہ  پاکستان کے خلاف ورلڈکپ میں کسی بھی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت داری ہے۔

پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ کسی ٹیم نے ورلڈ کپ میں 200 رنز کی شراکت بنائی ہے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے برائن لارا اور ڈیسمونڈ ہائنس نے 1992 میں پاکستان کے خلاف 175 رنز کی شراکت بنائی تھی۔

پاکستان کے خلاف  مچل مارش 121 رنز بناکر شاہین شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے ۔

مزید خبریں :