Geo News
Geo News

Time 22 اکتوبر ، 2023
پاکستان

جو کہتے تھے ’ن‘ سے ’ش‘ نکلے گی، دیکھ لیں ’ن‘ اور ’ش‘ ایک ساتھ ہیں: مریم نواز

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائیزر مریم نواز نے کہا ہے کہ جو کہتے تھے ’ن‘ میں سے ’ش‘ نکلے گی، وہ دیکھ لیں ’ن‘ اور ’ش‘ ایک ساتھ ہیں۔

لاہور میں ن لیگ کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر منعقدہ استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے کہ نوازشریف کی سیاست ختم ہوچکی وہ بھی دیکھ لیں آج نوازشریف آن بان اور شان کے ساتھ واپس آگیا ہے۔

اپنے خطاب میں مریم نواز نے  ’وتعزمن تشاء وتزل من تشاء‘کی آیت پڑھتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو مٹانے والے کتنے آئے اور کتنے چلے گئے۔ نواز شریف اپنے گھر، اپنی مٹی اور اپنے وطن واپس آئے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبالیہ جلسے  سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا واقعہ تو دور کی بات ہے نوازشریف کے ہوتے ہوئے کبھی گملہ بھی نہیں ٹوٹا۔

اپنے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ہر دور میں پاکستان کی تعمیر کی لیکن انہیں اقتدار سے ہٹا دیا گیا، آج قوم کا بیٹا نواز شریف آپ کے زخموں پر مرہم رکھنے آگیا ہے، اب مہنگائی بھی ختم ہوگی، لوڈ شیڈنگ بھی ختم ہوگی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف جدوجہد ہے، نواز شریف جنون ہے، جذبہ ہے اور یہی مسلم لیگ ن ہے۔

مزید خبریں :