کھیل
Time 25 اکتوبر ، 2023

گمبھیر نے پاکستان کی ورلڈکپ میں پے درپے شکستوں کی وجہ بتا دی

23 اکتوبر کو افغانستان نے پاکستان کیخلاف بہترین بولنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرین شرٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایک نئی تاریخ رقم کردی تھی/فوٹوفائل
23 اکتوبر کو افغانستان نے پاکستان کیخلاف بہترین بولنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرین شرٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایک نئی تاریخ رقم کردی تھی/فوٹوفائل

بھارت کے سابق اوپننگ بیٹر گوتم گمبھیر نے ورلڈکپ میں پاکستان کی افغانستان سے شکست کی وجہ بتا دی۔

ورلڈکپ میں نیدر لینڈز اور سری لنکا کے خلاف پہلی دو فتوحات کے بعد پاکستان کو پہلے بھارت اور پھرآسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور پھر 23 اکتوبر کو افغانستان نے بھی پاکستان کیخلاف بہترین بولنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرین شرٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان کی شکست پر بات کرتے ہوئے  گوتم گمبھیر نے  پاکستان کی فیلڈنگ کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ہم ایشیا کپ میں بھی اس پر بات کر چکے ہیں، بولنگ اور بیٹنگ میں کسی ٹیم  کا دن برا ہو سکتا ہے لیکن فیلڈنگ میں نہیں ہو سکتا، پاکستان ٹیم کی ناقص فیلڈنگ کا سلسلہ ایشیا کپ سے جاری ہے جسے اب تک بہتر نہیں بنایا جاسکا، میرا ماننا ہے کہ پاکستان اس ورلڈکپ کی ایک معمولی فیلڈنگ  ٹیم ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر  نے مزید کہا کہ  پاکستان کیساتھ دوسری مشکل ان کی  اسپن بولنگ ہے، پاکستان کو  افغانستان کے خلاف میچ میں ایک ایسی وکٹ دستیاب تھی  جہاں اوس نہیں تھی اور  ان کے پاس اسپنرز  بھی موجود تھے لیکن تینوں میں سے کوئی  بھی اسپنر وکٹ نہیں لے سکا۔

 گوتم گمبھیر نے کہا کہ کرکٹ اب بہت ماڈرن ہو چکی ہے، کرکٹ 1990 یا 2011 جیسی نہیں ہے جہاں آپ 270 یا 280 رنز  بناکر سوچیں  کہ آپ کی بولنگ اس کا دفاع کرے گی،  دو نئی بال، فلیٹ وکٹیں یا پھر دائرے میں پانچ فیلڈر ز ہوں تو ٹیموں کو اٹیکنگ کرکٹ کھیلنی ہوگی۔


مزید خبریں :