Time 26 اکتوبر ، 2023
کھیل

پاکستان کو ایسی پوزیشن سے نکلنا آتا ہے، کل سے اچھے دن شروع ہونگے: شاداب خان

ہم سوشل میڈیا زیادہ نہیں دیکھتے ، بہتر یہی ہے کہ سوشل میڈیا سے دور رہیں: نائب کپتان قومی کرکٹ ٹیم__فوٹو: ای ایس پی این/فائل
ہم سوشل میڈیا زیادہ نہیں دیکھتے ، بہتر یہی ہے کہ سوشل میڈیا سے دور رہیں: نائب کپتان قومی کرکٹ ٹیم__فوٹو: ای ایس پی این/فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ ہم تینوں شعبوں میں اچھا نہیں کھیلے، پاکستان کو ایسی پوزیشن سے نکلنا آتا ہے۔

بھارت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاداب نے کہا کہ برے دن آتے ہیں اور کل سے اچھے دن شروع ہوں گے، جو تنقید ہو رہی ہے صحیح ہورہی ہے میں اچھی پرفارمنس نہیں دے پارہا، جس ٹیم کی بولنگ فارم اچھی ہوگی وہ ٹیم آگے جائے گی۔

نائب کپتان نے کہا کہ ہماری بولنگ لائن نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی ،امید ہے اگلے میچز میں اچھی بولنگ ہو ، آل راونڈر کو تینوں شعبوں میں اچھا کرنا ہوتا ہے، انجریز اور بیماری کو شکست کی وجہ قرار نہیں دے سکتے ، یہ حقیقیت ہے ہم اچھا نہیں کھیلے۔

شاداب نے کہا کہ اب یہ صورتحال ہے کہ ہر میچ جیتنا لازمی ہے ، پاکستان ٹیم برے وقت سے نکلی ہے اور نکلے گی، فیلڈنگ سے ٹیم کھڑی ہوتی ہے ، جب آسان کیچز ڈراپ ہوں گے اور آسان باؤنڈری نہیں روکیں گے تو دباؤ بن جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں اچھا کھیلنا ہوگا، دوسروں کی تنقید پر نہیں ہمیں اپنی کارکردگی پر توجہ دینا ہوگی،  ہماری ٹیم متحد ہے، کھلاڑیوں میں اتفاق ہے۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہم سوشل میڈیا زیادہ نہیں دیکھتے ، بہتر یہی ہے کہ سوشل میڈیا سے دور رہیں۔

مزید خبریں :