Time 31 اکتوبر ، 2023
جرائم

بلوچستان: تھانے پر مسلح افراد کے حملے میں ایک پولیس اہلکار اور 4 مزدور جاں بحق

فائرنگ سے جاں بحق افراد میں 4 مزدور بھی شامل ہیں جن کا تعلق پنجاب کے شہر مظفر گڑھ سے بتایا جاتا ہے: پولیس/ فائل فوٹو
فائرنگ سے جاں بحق افراد میں 4 مزدور بھی شامل ہیں جن کا تعلق پنجاب کے شہر مظفر گڑھ سے بتایا جاتا ہے: پولیس/ فائل فوٹو

بلوچستان کے شہر تربت میں پولیس تھانے پر مسلح افراد کے حملے میں ایک پولیس اہلکار اور 4 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تربت کے نواحی علاقے ناصر آباد میں پولیس تھانے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا،فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے جاں بحق افراد میں 4 مزدور بھی شامل ہیں جن کا تعلق پنجاب کے شہر مظفر گڑھ سے بتایا جاتا ہے۔

 واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

مزید خبریں :