07 نومبر ، 2023
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور پہلی بار 54 ہزار کی حد عبور کرگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 54 ہزار ہوا، 100 انڈیکس نے اپنی بلندی کی نئی تاریخ 54 ہزار 312 ریکارڈ کی لیکن کاروباری دن کا اختتام 124 پوائنٹس کمی سے 53 ہزار 735 پر ہوا۔
اس طرح پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 6 روز سے جاری مثبت کاروبار کے اختتام کی لہر ساتویں روز ٹوٹ گئی۔
بازار میں آج 50 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کے سودے 18 ارب 25 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 21 ارب روپےکم ہوکر 7 ہزار 748 ارب روپے ہے۔