08 نومبر ، 2023
پاکستانی اداکار محب مرزا کا کہنا ہے کہ مرد شریف نہیں ہوسکتا اور عورت شریف ہوتی ہے۔
حال ہی میں دیے گئے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران میزبان نے محب مرزا سے سوال کیا کہ آپ کے گھر میں کس کا حکم چلتا ہے ؟ جس پر محب نے بتایا کہ میرا گھر ڈکٹیشن والا گھر نہیں ہے۔
میزبان نے سوال کیا کہ عام طور پر ہر گھر میں عورت کی زیادہ چلتی ہے کیوں کہ ہر شریف آدمی اپنی بیوی کی سنتا ہے جس پر محب نے الٹا میزبان سے سوال کیا کہ کس نے کہا کہ میں شریف آدمی ہوں؟
محب نے بتایا کہ میرا گھر ایک ایسا گھر ہے جہاں ہم دونوں کی چلتی ہے نہ کہ ایسا کہ جہاں عام طور پر صرف عورت کی ہی چلے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ میں شریف آدمی نہیں ہوں، اگر آپ آدمی ہیں تو آپ شریف نہیں ہوسکتے! اگر کوئی ایسا کہتا ہے تو وہ سب بکواس ہے عورت یا مرد دونوں کو اس خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کہ اگر آدمی ہے تو شریف ہوگا۔
محب مرزا کے بیان پر میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کے نزدیک عورت شریف ہوسکتی ہے؟ جس پر محب نے اعتراف کیا کہ عورت شریف ہوتی ہے لیکن مرد شریف نہیں ہوسکتا۔