15 نومبر ، 2023
سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کے لیے "صاحب" کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی لگادی۔
مردان میں 9 سال کے بچے کے قتل کیس میں ڈی ایس پی کے ساتھ "صاحب" کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی لگائی۔
سپریم کورٹ کے مطابق سماعت کے دوران ڈی ایس پی کے ساتھ "صاحب" کا لفظ استعمال کیا گیا، صاحب کے لفظ کا استعمال کسی آزاد قوم کی عکاسی نہیں کرتا۔
عدالت نے قرار دیا کہ سرکاری ملازم صاحب کے لفظ سے خود کو احتساب سے بالاتصور کرتے ہیں۔
سپریم کورٹ نے فیصلے کی کاپی آئی جی، ایڈووکیٹ جنرل کے پی اور محکمہ داخلہ کے پی کو بھیجنے کا حکم دیا۔