Time 16 نومبر ، 2023
پاکستان

سائفرکیس: درخواست ضمانت مسترد ہونے پر عمران خان کا سپریم کورٹ سے رجوع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے  سائفرکیس میں27 اکتوبر کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

واضح رہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے27 اکتوبرکو چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفرکیس میں درخواست ضمانت خارج کرنےکا  تفصیلی فیصلہ دیا تھا، عدالت نے  سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت اور اخراج مقدمہ کی درخواست بھی خارج کردی تھی۔

عمران خان نے وکیل لطیف کھوسہ کے توسط سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔

اپیل میں استدعا کی گئی ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف بنایا گیا سائفر مقدمہ خارج کیا جائے، درخواست میں وفاق اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔


مزید خبریں :