Time 17 نومبر ، 2023
دنیا

نیو یارک ٹائمز کی ایوارڈ یافتہ پوئٹری ایڈیٹر اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاجاً مستعفی

امریکی خبر رساں ادارے نیو یارک ٹائمز میگزین کی ایوارڈ یافتہ پوئٹری ایڈیٹر این بوئیر غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجاً مستعفی ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق این بوئیر نے اپنے استعفے میں لکھا کہ' امریکی حمایت میں غزہ کے خلاف اسرائیل کی جنگ کسی کے لیے جنگ نہیں۔اسرائیلی جنگ میں یا اس سے اسرائیل،امریکا،یا یورپ کسی کا تحفظ نہیں،ان بہت سے یہودی لوگوں کیلئے بھی تحفظ نہیں جو ان کے نام پر لڑنے کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہیں'۔

انہوں نے لکھا کہ جنگ کا واحد فائدہ تیل کے مفادات اور ہتھیار بنانے والوں کا منافع ہے۔دنیا، مستقبل، ہمارے دل سب کچھ اس سے چھوٹا ہے۔یہ صرف میزائلوں،زمینی حملوں کی جنگ نہیں، یہ  فلسطینی عوام کی تباہی ہے،جنہوں نے کئی دہائیوں کے قبضے،جبری نقل مکانی، محرومی، محاصرہ کے دوران مزاحمت کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل غزہ میں نسل کشی کے خلاف مذمتی خط پر دستخط کرنے کی و جہ سے نیویارک ٹائمز نے اپنی ایوارڈ یافتہ صحافی Jazmine Hughes سے استعفیٰ لے لیا تھا۔

خاتون صحافی نے “Writers Against the War on Gaza” مذمتی خط پر دستخط کیے تھے جس کا عنوان "اسرائیل کی غزہ میں حماس کے خلاف جنگ نسل کشی ہے" تھا۔

مزید خبریں :