21 نومبر ، 2023
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
نواز شریف نے اسلام آبادہائیکورٹ میں میڈیا سے مختصرگفتگو کی۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ نے خاور مانیکا کا انٹرویو دیکھا ہے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ جی دیکھا ہے جی۔
صحافی نے پھر سوال کیا کہ خاورمانیکا نے جو کہا ہے اس کے بعد راناثنا نے در فٹے منہ والی بات کی تھی کیا وہ درست ہے؟ اس پر سابق وزیراعظم نے جواب میں کہا کہ جوباتیں انہوں نےکیں، میرانہیں خیال کہ اس کے بعد ریاست مدینہ کا نام لینا چاہیے تھا۔
صحافی نے ایک بار پھر سوال کیا کہ کیا اب اصل چہرہ سامنے آ گیا ہے، عمران خان کیا گل کھلاتے رہے؟ سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے تو کہا ہےجو باتیں انہوں نے کیں پھر اس کے بعد ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہیے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا نے اپنے انٹرویو میں تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔
خاور مانیکا نے مزید بتایاکہ عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا، پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا، ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوا دیا، عمران خان کے اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران بشریٰ کی بہن مریم وٹو نے بشریٰ کی ملاقات عمران خان سے کرائی، ہماری شادی 28 سال چلی، ہماری بہت خوشگوار زندگی تھی لیکن عمران نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا ہنستا بستا گھر برباد کر دیا۔