Time 03 دسمبر ، 2023
پاکستان

کراچی کے عوام اب ایم کیو ایم کے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے: پی پی رہنما

ایم کیو ایم 40 برسوں سے مختلف حکومتوں میں شراکت دار رہی مگر کراچی کی عوام کی کوئی خدمت نہیں کی: پی پی سینیٹر وقار مہدی— فوٹو: فائل
ایم کیو ایم 40 برسوں سے مختلف حکومتوں میں شراکت دار رہی مگر کراچی کی عوام کی کوئی خدمت نہیں کی: پی پی سینیٹر وقار مہدی— فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنماؤں کی تقاریر پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی)  کے سینیئر رہنما سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ متحدہ والوں نے کراچی میں اس قدر خوں ریزی کی کہ بادل برسنا بند ہوگئے تھے، کراچی کے عوام اب ایم کیو ایم کے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم 40 برسوں سے مختلف حکومتوں میں شراکت دار رہی مگر کراچی کی عوام کی کوئی خدمت نہیں کی۔

پی پی سینیٹر کا کہنا تھا کہ شکست کی شرمندگی سے بچنے کیلئے ایم کیو ایم عام انتخابات سے فرار اختیار کر سکتی ہے، پتنگ کو کنّوں سے کاٹیں گے۔

خیال رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ کے حکمرانوں نے 15 سال تک کرپشن کی اور اب یہ سکیورٹی رسک بن گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 15 سالوں سے سندھ کے اداروں، اختیارات اور وسائل پر قابض حکمرانوں نے شہر کو کچھ نہیں دیا، اب کرپشن کے پیسوں سے انتخابات خریدنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :