05 دسمبر ، 2023
کوہستان کے علاقے کولئی پالس میں لڑکی کے قتل کے الزام میں مفرور چچا کوگرفتارکرلیا گیا۔
خیبر پختونخوا میں کوہستان سے متصل ضلع کولئی پالس سے تعلق رکھنے والی دو لڑکیوں کی فیس بک پر ایک لڑکے کی آئی ڈی سے تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس پر گھر والوں نے طیش میں آکر لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ لڑکی کے قتل میں باپ، چچا سمیت ایک اور رشتے دار شامل تھا، بعدازاں پولیس نے تصویر کے حوالے سے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ وہ تصویر ایڈیٹڈ ہے۔
پولیس کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے قتل کے الزام میں مفرور چچا کوگرفتارکرلیا گیا ہے جسے عدالت نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے۔
واضح رہے کہ تصاویروائرل ہونے پرلڑکی کے قتل کی خبر27 نومبر کو سامنے آئی تھی۔