پاکستان
Time 05 دسمبر ، 2023

مصنوعی بارش برسانے والے طیارے ہی نہیں، پنجاب حکومت کا پروگرام کھٹائی میں پڑ گیا

پلانٹ پروٹیکشن کے چیف پائلٹ کیپٹن زمان چیمہ کاکہنا ہے کہ ان کے پاس صرف ٹڈی دل کے تدارک اور فصلوں پر اسپرے کرنے والے طیارے ہیں__فوٹو: سوشل میڈیا
پلانٹ پروٹیکشن کے چیف پائلٹ کیپٹن زمان چیمہ کاکہنا ہے کہ ان کے پاس صرف ٹڈی دل کے تدارک اور فصلوں پر اسپرے کرنے والے طیارے ہیں__فوٹو: سوشل میڈیا

پنجاب حکومت کا دن بدن بڑھتی اسموگ پر قابو پانے کے لیے مصنوعی بارش برسانے کا پروگرام کھٹائی میں پڑ گیا۔

 ملک میں مصنوعی بارش برسا نے والے طیارے ہی موجود نہیں ہیں۔

پلانٹ پروٹیکشن کے  چیف پائلٹ کیپٹن زمان چیمہ کاکہنا ہے کہ ان کے پاس صرف ٹڈی دل کے تدارک اور فصلوں پر اسپرے کرنے والے طیارے ہیں۔

والٹن ائیرپورٹ پر کروڑوں روپے کے طیارے ناکارہ ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ آج 5 دسمبر منگل کو بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر ہے۔


مزید خبریں :