ڈریپ نے اینستھیزیا اور اینٹی کینسر ادویات کی رجسٹریشن کی منظوری دیدی

رجسٹریشن سے مارکیٹ میں شوگر، مرگی اور اینٹی کینسرکی ادویات کی فراہمی میں مدد ملے گی: ڈریپ/ فائل فوٹو
رجسٹریشن سے مارکیٹ میں شوگر، مرگی اور اینٹی کینسرکی ادویات کی فراہمی میں مدد ملے گی: ڈریپ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نےاینستھیزیا انجیکشن اور اینٹی کینسر ادویات کی رجسٹریشن کی منظوری دے دی۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈریپ نےترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن کےکیسز کو منظور کرلیا، رجسٹریشن سے مارکیٹ میں شوگر، مرگی اور اینٹی کینسرکی ادویات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

ترجمان نے کہا کہ درآمد اور مقامی مینوفیکچرنگ کے لیے اینٹی کینسر ادویات کی بھی منظوری دے دی گئی ہے، رجسٹریشن بورڈ نے انفلوئنزا ویکسینز، ہیپارن اور اینوکسیپارن انجیکشنزکی رجسٹریشن کی منظوری دی۔

ترجمان کے مطابق نئی اینٹی ذیابیطس دوا سیماگلوٹائڈ انجیکشن کی رجسٹریشن کی بھی منظوری مل گئی ہے۔

نگران وزیر صحت ندیم جان نے کہا کہ جان بچانے والی ادویات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنارہے ہیں، جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کے لیے تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں، مقامی طور پر ادویات کی تیاری اور فروغ کے لیے فارما پارک بنارہے ہیں۔

مزید خبریں :