Time 05 دسمبر ، 2023
پاکستان

نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے فیض آباد دھرنا کمیشن میں بیان ریکارڈ کرا دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے فیض آباد دھرنا کمیشن میں بیان ریکارڈ کرا دیا۔

فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سیکرٹری اور نگران وزیر فواد حسن فواد کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے آج 5 دسمبر کو طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد نے 22 نومبر 2017 کے اجلاس کے منٹس درج کیے تھے۔

تاہم آج منگل کو نگران وفاقی وزیرفواد حسن فواد نے فیض آباد دھرنا کمیشن میں بیان ریکارڈ کرادیا جبکہ 22 نومبر 2017 کے کابینہ اجلاس پر معلومات بھی شئیرکیں۔

ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن کے سربراہ اخترعلی شاہ نے فواد حسن فواد سے سوال کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد حسن فواد کوکمیشن کی طرف سے سوالنامہ بھی جاری کیا جائے گا۔


مزید خبریں :