Time 05 دسمبر ، 2023
دنیا

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں امریکی ساختہ گولہ بارود استعمال ہونے کا انکشاف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

غزہ میں شہریوں پر اسرائیلی حملوں میں امریکی ساختہ گولہ بارود استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں شہریوں پر حملوں میں امریکی ساختہ گولہ بارود استعمال ہو رہا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ غزہ میں 2گھروں پر اسرائیلی حملوں میں امریکی ساختہ بارود کا استعمال کیا گیا۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کے مطابق 13 اکتوبر کو 2 گھروں پر کی گئی بمباری میں 43 شہری شہید ہوئے تھے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ غزہ میں امریکی ساختہ گولہ بارود سے حملے جو بائیڈن کیلئے ویک اپ کال ہونی چاہیے اور غزہ میں شہریوں پر حملوں میں جنگی جرائم کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

 واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 16 ہزار کے تقریب پہنچ گئی ہے۔


مزید خبریں :