پاکستان
Time 05 دسمبر ، 2023

ڈریپ نے 3 غیر معیاری دوا ساز کمپنیوں کے لائسنس منسوخ اور 6 کے معطل کردیے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی( ڈریپ) نے غیر معیاری دوا ساز کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 3 کمپنیوں کے لائسنس منسوخ اور 6 کے لائسنس معطل کر دیے۔

وزیر صحت ندیم جان کی ہدایت پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی دوا ساز کمپنیوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی۔

ڈریپ نے ایکشن لیتے ہوئے 6 ملاوٹ شدہ، غیر معیاری دوا ساز کمپنیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی جبکہ  3 کمپنیوں کے لائسنس منسوخ اور 7 کو شوکاز جاری کر دیے۔

ڈریپ کے مطابق دوا ساز کمپنیوں کے خلاف ایکشن کی منظوری ڈریپ لائسنسنگ بورڈ نے دی۔

رپورٹ کے مطابق وزیر صحت نے دوا ساز کمپنیوں کی رجسٹریشن میں تیزی سے  شوگر، مرگی، اینٹی کینسر کی ادویات کی فراہمی میں بہتری کے بعد اینستھیزیا انجیکشن کی درآمد اور مقامی مینو فیکچرنگ کے لیے اینٹی کینسر ادویات کی بھی منظوری دیے جانے کے عمل کو مزید بہتر کیے جانے کا کہہ دیا۔

ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن بورڈ نے انفلوئنزا ویکسینز، ہیپران اور اینوکسیپارن انجیکشنز کی رجسٹریشن کی منظوری دے دی ہے۔

مزید خبریں :