کھیل

کپتان ندا ڈار نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں زخمی

صدف شمس کو ندا ڈار کے متبادل کھلاڑی کے طور پر کھیلنے کی اجازت دے دی گئی— فوٹو: پی سی بی
 صدف شمس کو ندا ڈار کے متبادل کھلاڑی کے طور پر کھیلنے کی اجازت دے دی گئی— فوٹو: پی سی بی

لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں زخمی ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق ندا ڈار کے چہرے پر بولنگ کے دوران گیند لگی، زخمی ہونے کے سبب ندا ون ڈے میچ میں مزید حصہ نہیں لیں گی۔

ندا ڈار کو نیوزی لینڈ کی بیٹر کی شاٹ لگی، ان کی غیر حاضری میں بولر فاطمہ ثناء ندا ڈار کی غیر موجودگی میں کپتانی کریں گی۔

بتایا جارہا ہے کہ صدف شمس کو ندا ڈار کے متبادل کھلاڑی کے طور پر ون ڈے کھیلنے کی اجازت دے دی گئی۔

خیال رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ نیوزی لینڈ ٹیم نے 131 رنز سے جیت لیا۔

فاسٹ بولر ڈیانا بیگ بھی انجری کا شکار، سیریز سے باہر

دوسری جانب ویمن ٹیم کی فاسٹ بولر ڈیانا بیگ بھی انجری کا شکار ہوگئیں، ڈیانا پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق انجری کے بعد ڈیانا کو ٹیسٹس کے لیے مقامی اسپتال لے جایا گیا تھا، انہیں انگلی میں فریکچر ہوا ہے،انجری کی وجہ سے فاسٹ بولر نیوزی لینڈ ویمن کے خلاف ون ڈے سیریز سے آؤٹ ہوگئیں۔

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

ترجمان کے مطابق پی سی بی میڈیکل پینل ڈیانا بیگ کی انجری کا تجزیہ کرتا رہے گا۔

واضح رہے اس سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فیلڈنگ کے دوران کندھے کی انجری ہوئی تھیں جس کے باعث وہ 6 ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئیں۔

مزید خبریں :