کھیل
Time 13 دسمبر ، 2023

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

پاکستان کے کپتان شان مسعود اور آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے اس موقع پر پرتھ اسٹیڈیم میں ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں__فوٹو: پی سی بی
پاکستان کے کپتان شان مسعود اور آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے اس موقع پر پرتھ اسٹیڈیم میں ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں__فوٹو: پی سی بی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کی بینو قادر ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

ٹرافی کی رونمائی میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے حصہ لیا۔

پاکستان کے کپتان شان مسعود اور آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے اس موقع پر پرتھ اسٹیڈیم میں ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

پاکستان کیخلاف آسٹریلوی پلیئنگ الیون کا اعلان:

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

آسٹریلوی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری اور مچل اسٹارک شامل ہیں۔

پاکستان کے خلاف پہلے میچ کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں کپتان پیٹ کمنز، نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ بھی شامل ہیں۔

امکان ہے کہ اس میچ میں پاکستان ٹیم آسٹریلیا سے مقابلے کے لیے چار فاسٹ بولر اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے پرتھ میں شروع ہوگا۔

مزید خبریں :