Time 13 دسمبر ، 2023
کھیل

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، 2 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے

آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں 4 فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا ہے۔ فوٹو فائل
آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں 4 فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا ہے۔ فوٹو فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

تین میچوں پر مشتمل بینو قادر ٹرافی کا پہلا میچ 16 دسمبر سے پرتھ کے واکا اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

پاکستان کے خلاف آسٹریلین ٹیم کا اعلان ہو چکا ہے، میزبان ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ نائب کپتان ٹریوس ہیڈ ہوں گے۔

اب پاکستان نے بھی آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا گیاہے، پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے دو کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، عامر جمال اور خرم شہزاد اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔

 پاکستانی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ وکٹ کیپنگ کے فرائض سرفراز احمد انجام دیں گے۔

قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عبد اللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم میں کوئی ریگولر اسپنر شامل نہیں ہے، سلمان علی آغا پارٹ ٹائم اسپنر کے فرائض انجام دیں گے۔

مزید خبریں :