کھیل
Time 13 دسمبر ، 2023

آسٹریلیا میں متاثر کن انداز میں کھیلنےکی کوشش کریں گے: شان مسعود

آسٹریلیا ایک بہترین جگہ ہے جہاں ہم اچھا کھیل کرکامیابی حاصل کریں: کپتان کی پرتھ میں پریس کانفرنس/ فائل فوٹو
آسٹریلیا ایک بہترین جگہ ہے جہاں ہم اچھا کھیل کرکامیابی حاصل کریں: کپتان کی پرتھ میں پریس کانفرنس/ فائل فوٹو

پرتھ: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہےکہ  ہم متاثر کن انداز میں کھیلنےکی کوشش کریں گے کیونکہ آسٹریلیا ایک بہترین جگہ ہے جہاں ہم اچھا کھیل کرکامیابی حاصل کریں۔

پرتھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ ابھی پلیئنگ الیون کا فیصلہ نہیں کیا،کنڈیشنز دیکھ رہے ہیں، کمبی نیشن ذہن میں ہے لیکن ایک مرتبہ پھرپچ کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت ٹیم ہم خود کوکنڈیشنز کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں، ہمارے لیے اہم خود کو کنڈیشنز کے مطابق تیار کرنا ہے، ہم بحیثیت ٹیم کچھ مختلف کرنےکی کوشش کریں گے۔

ٹیسٹ ٹیم کپتان کا کہنا تھا کہ ہم متاثر کن انداز میں کھیلنےکی کوشش کریں گے، اگر ہم اچھا نہ کرسکے تو پھر دیکھیں گےکہ کہاں غلطیاں ہوئیں، آسٹریلیا ایک بہترین جگہ ہے جہاں ہم اچھا کھیل کرکامیابی حاصل کریں، 5 روز تسلسل کے ساتھ کرکٹ کھیلی تو ٹیسٹ میں اچھا رزلٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

ایک سوال پر شان مسعود نے کہا کہ عثمان خواجہ کا پیغام ذاتی ہے اور یہ کرکٹ آسٹریلیا سے متعلق معاملہ ہے، ہم نے اپنا دیکھنا ہےکہ ہمیں کہاں تک اور کیا اجازت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رضوان اور سرفراز احمد پاکستان کے ٹاپ کلاس وکٹ کیپربیٹر ہیں ان کے درمیان فیصلہ کرنا مشکل ہے، دونوں کو کھلانے کا امکان ہر وقت موجود ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں زیادہ ٹیسٹ میچز چاہئیں، جتنے ٹیسٹ میچز ہمیں ملتےہیں وہ کافی نہیں ہیں۔

شان مسعود نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ہر میچ کا اہم قرار دیا۔


مزید خبریں :