سائفر کیس: عمران خان کی درخواست پر سابق سیکرٹری داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری

عدالت نے عمران خان کی حکم امتناع کی درخواست پربھی نوٹس جاری کردیا/ فائل فوٹو
 عدالت نے عمران خان کی حکم امتناع کی درخواست پربھی نوٹس جاری کردیا/ فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست پر ایف آئی اے اور سابق سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کردیا۔

عمران خان کے خلاف سائفر کیس میں سابق سیکرٹری داخلہ کمپلیننٹ ہیں جس پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر ایف آئی اے اور سابق سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کیا ہے جب کہ عدالت نے عمران خان کی حکم امتناع کی درخواست پربھی نوٹس جاری کردیا ہے۔

عمران خان کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت آئندہ سماعت تک ٹرائل روک دے جس پر جسٹس میاں گل حسن نے کہا کہ رپورٹ آ جائے پھر دیکھتے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف آئی اےکی جانب سے سائفر کیس میں آج سرکاری گواہان کو پیش کیاجائےگا جو اپنے بیانات قلمبند کرائیں گے، اس کیس میں مجموعی طور پر 28 سرکاری گواہان کو پیش کیاجائےگا۔


مزید خبریں :