پاکستان
Time 15 دسمبر ، 2023

افغان طالبان کے کمانڈر دہشتگردوں کو سپورٹ کررہے ہیں: وزیر اطلاعات بلوچستان

افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ہیں اور افغانستان میں موجود پناہگاہوں کا پاکستان میں موجود دہشتگردی سے تعلق ہے: جان اچکزئی/ فائل فوٹو
افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ہیں اور افغانستان میں موجود پناہگاہوں کا پاکستان میں موجود دہشتگردی سے تعلق ہے: جان اچکزئی/ فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہےکہ  افغان طالبان کے کمانڈر دہشتگردوں کو سپورٹ کررہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے جان اچکزئی نےکہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ہیں اور افغانستان میں موجود پناہ گاہوں کا پاکستان میں موجود دہشتگردی سے تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان پناہ گاہوں کی طرف جانےکی ضرورت ہے جہاں سے یہ نیٹ ورک آپریٹ ہوتے ہیں، افغان طالبان کے کمانڈر دہشتگردوں کو سپورٹ کررہے ہیں،  دہشتگرد پاکستان کے بارڈر کو کراس کرکے حملہ کرتے ہیں، ہمیں دہشتگردی سے متعلق کوئی حکمت عملی بنانی ہوگی، دہشتگردوں کو امریکی اسلحہ فراہم کیا جارہا ہے۔

نگران وزیر کا کہنا تھا کہ دوسرا تھریٹ اسی نیت ورک کا پاکستان کے اندر آپریٹ کرر ہا ہے، ڈی آئی خان میں جو ہوا اس سے پتا چلتا ہے دہشتگردی کا نیٹ ورک منظم ہے۔

مزید خبریں :